کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹ کلرز، بھتہ خورسمیت دیگر جرائم میں ملوث 12ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر بھتہ خور سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے القائدہ کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاردہشت گرد آصف کے قبصے سے دستی بم، ایم پی 5 رائفل، موبائل فون اور گاڑی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے گلبرگ اور موچکو کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان سےاسلحہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔