فری زون اسٹیبلشمنٹ کمپنی کے مالک نواز شریف ہیں: فواد چوہدری

فری زون اسٹیبلشمنٹ کمپنی کے مالک نواز شریف ہیں: فواد چوہدری


لاہور (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما  فواد چوہدری  کی پریس کانفرنس، کہتے ہیں اسحاق ڈار جیسے وزراء نے ملک کو لوٹا اور اس لوٹ مار کے چیف چور  نواز شریف  ہیں۔

چیئرمین سیکریٹریٹ میں رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری نے  نواز شریف  پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ  فری زون اسٹیبلشمنٹ کمپنی  کےمالک  نواز شریف  ہیں۔ کوئنٹ کمپنی حسن نواز کی ہے جبکہ سعودی عرب میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی حسین نواز سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹھاسی کروڑ روپے ایک ہی رات میں مریم نواز کے اکاؤنٹ میں آجاتے ہیں اور پھر بھی  نواز شریف  پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ؟

فواد چوہدری  نے ۲۰۱۷ کو شہداء کی بے پناء قربانیوں کا سال قرار دیا،انہوں نے نئے سال کے آغاز میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ دس جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بھی بلا لی گئی ہے۔

مزید دیکھیے