اٹک: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جاں بحق، 9زخمی

اٹک: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جاں بحق، 9زخمی


اٹک (24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جاں جبکہ 9زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بالائی منزل کا آدھا حصہ زمین بوس ہو گیا۔ ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ہی ڈی ایچ کیو اٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ سلنڈر بالائی منزل پر گائنی وارڈ میں پھٹا۔ دیکھتے ہی بلڈنگ کا نصف حصہ زمین بوس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے: خوشاب میں بس اور کار میں تصادم، 4 جاں بحق 9 زخمی

ملبہ کے نیچے دب جانے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے اوربیشتر زخمی بھی ہوئے۔ ابھی بھی مزید لوگوں کا ملبہ تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتال میں بجلی معطل ہونے سے رات گئے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات

ریسیکیو 1122 کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔