9سالہ مناحل قتل کیس کا معمہ حل، ملزم  باپ کا دوست نکلا

9سالہ مناحل قتل کیس کا معمہ حل، ملزم  باپ کا دوست نکلا


نوشہرہ (24نیوز) نوشہرہ میں9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لڑکی کے والد کا دوست اور محلے دار ہے،دودن بعدلاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں نوشہرہ میں9سالہ ننھی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم یا سرکو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نےبچی کوزیادتی کےبعدتشددسےقتل کردیا تھا ، ملزم لڑکی کے والد کا دوست اور محلے دار ہے، مناحل کو گزشتہ ہفتہ جنسی زیادتی کے بعد ، تشدد سے قتل کیا گیا تھا، معصوم مناحل مدرسہ کے لئے جارہی تھی کہ اغوا کرلیا گیا، والدین اپنی ننھی بیٹی کی رہ تکتے رہے مگر اگلے روزمعصوم بچی کی لاش قبرستان سے ملی۔

نوشہرہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے 9 رکنی کمیٹی بھی بنائی تھی،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم مناحل کو کپڑے خریدنے کے بہانے ساتھ لے کر گیا اور اس نے بچی کے جنازے میں بھی شرکت کی تھی, علاوہ ازیں پولیس نے 150 افراد کی خون کے نمونے بھی فرانزک لیبارٹری بھیجوائے تھے۔

واضح رہے کہ مناحل گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو مدرسے سےگھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی، جس کی گمشدگی کی رپورٹ بچی کے دادا نے 27 دسمبر کی رات 10 بجے پولیس میں درج کرائی، تاہم اگلے ہی روز یعنی 28 دسمبر کو 10 بجے مناحل کی لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی۔