مولانا طارق جمیل کی طبیعت بہتر، نماز عشاء اپنے بیٹے کی امامت میں ادا کی



لاہور(24نیوز)مولانا طارق جمیل کو کامیاب انجیوگرافی کے بعد ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے، ان کی طبیعت اب بہتر ہے اوروہ کل بھی ہسپتال میں زیرِعلاج رہیں گے، طبیعت سنبھلنے پر نماز عشاء اپنے بیٹے مولانا یوسف کی امامت میں ادا کی۔ 

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل گزشتہ رات کینیڈا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچے تھے، آج صبح اچانک انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں  ڈاکٹرز کے پینل نے چیک اپ کہ بعد انجیو گرافی کا مشورہ دیا تھا۔ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہوگئی ہے ، ان کی انجیو گرافی کے بعد ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے آج چیف جسٹس آف لاہور  کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت کرنا تھی لیکن وہ طبیعت نہ ساز ہونے پر شرکت نہیں کرسکے۔