متحدہ عرب امارات، مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی نشاندہی

متحدہ عرب امارات، مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی نشاندہی


اسلام آباد(24نیوز) متحدہ عرب امارات میں 1211 پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اکاؤنٹس سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، مزید 96 افراد کی امارات میں جائیداد کی نشاندہی ہو گئی، 60 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابقبیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کر لی،  مزید 96 افراد کی یو اے ای میں جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ہے،  یو اے ای میں 1211 پاکستانی جائیدادوں کے مالک ہیں،  774 افراد نے جائیدادوں سے متعلق بیان حلفی جمع کروا دیا ہے،  363 مزیدافراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  60 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ایک شخص فرار ہے،  57 افراد اس سلسلے میں تعاون نہیں کر رہے،  عدالتی حکم پر 20 افراد کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا گیا، 60 ایسے پاکستانی ہیں جن کی جائیدادیں زیادہ ہیں لیکن ایف بی آر کے پاس کم ظاہر کیں۔