وزیراعظم کی ہمشیرہ کو مزید مہلت مل گئی

وزیراعظم کی ہمشیرہ کو مزید مہلت مل گئی


اسلام آباد(24نیوز) ایف بی آر حکام نےنے کہا کہ علیمہ خان کا 29.4 ملین روپے ہیں، ممبر ان لینڈ ریونیو وہ کب ادا کریں گی ؟عدالت نےعلیمہ خان کو 13 جنوری تک مہلت دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایف بی آر حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، 13دسمبر کے بعد 167 ملین روپےایف بی آر کے پاس جمع ہوا ہے،  انہوں نے 29.4 ملین روپے ادا کرنے ہیں تاہم ان کا موقف ہے کہ وہ 13 جنوری تک رقم جمع کرا سکتی ہیں۔

 ایف بی آر حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10 ملین امتیاز افضل نے ادا کرنے ہیں،  100 ملین آغا افضل کی طرف سے آئیں گے،  ابھی مزید تحقیق جاری ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستان سے اڑا کر لے جایا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کیسز سے تین ہزار ارب مل سکتے ہیں۔

عدالت نے ایف بی آر کو حکم دیتے ہو ئے کہا کہ 13 جنوری تک مکمل رپورٹ جمع کروائیں,عدالت نے اگلی سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER