اورنج لائن ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی ہے: عبدالعلیم خان



لاہور(24نیوز) پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان نے اورنج لائن ٹرین کو بوجھ قرار دے دیا ، کہا کہ  اورنج لائن ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی ہے،  اسے چلائیں تو بھی نقصان ہے ،نہ چلائیں تو اربوں ڈوب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی ہے اگر چلائیں گے تو بھی نقصان اور نہ چلائیں گے تو بھی اربوں روپے ڈوب جائیں گے، عبدالعلیم خان نے شریف خاندان پر ایک اور الزام لگا تے ہو ئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تین سو ارب میں سے ایک سو ارب روپے اپنے یا بچوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہپانچ سال بعد منصوبہ چلانے پر ماہانہ 10 ارب روپے خرچ ہوں گے، لارڈ میئر لاہور کے پاس پہلے سے زیادہ اختیارات ہیں،بتائیں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کسی گلی کا بھی افتتاح کیا؟

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین چلے نہ چلے ،، جرمانے کا میٹر ڈالروں میں چالو ہو گیا،منصوبے میں تاخیر پر یکم جنوری 2019 سے یومیہ پانچ لاکھ ڈالر جرمانہ کی ادائیگی کرنا ہو گی، 31 جولائی 2019 تک چینی بینک ایگزم کو 14 ارب 31 کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے ۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER