عثمان شنواری کی برق رفتار بولنگ کے چرچے

عثمان شنواری کی برق رفتار بولنگ کے چرچے


میلبرن ( 24 نیوز ) بگ بیش لیگ میں عثمان شنواری کی تیزرفتار بولنگ،  میلبرن اسٹارز کیخلاف سیزن کی تیزترین گیند پھینکی،گیند سپیڈو میٹر پر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

بگ بیش لیگ میں عثمان شنواری کی تیزرفتار بولنگ کی تعریفیں سب کی زبان پر ہیں۔ عثمان شنواری نے میلبرن اسٹارز کیخلاف سیزن کی تیزترین گیند پھینک کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔ عثمان شنواری نے اپنےپہلے اوور کی دوسری  گیند 151کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی۔واضح رہے عثمان شنواری بگ بیش کےسیزن 8 میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer