"سندھ حکومت انکروچمنٹ نہیں جو گرا دیں گے، تیاری کر کے آجاؤ ہم دیکھ لیں گے"



حیدر آباد(24نیوز) پیپلز پارٹی کےرہنما مولابخش چانڈیو نے وفاقی حکومت کو چیلنج کردیا۔انھوں نے کہا  تیاری کرکے آجاؤ، ہم دیکھ لیں گے۔ سندھ حکومت گرانے کا تاثر وفاق کو گرادے گا۔

پیپلز پارٹی کےسیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو  نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کوئی نہیں ہٹا سکتا، جن لوگوں کو " بھانڈ "کی نوکری دی گئی وہ پھر سرگرم ہوگئے۔ سندھ حکومت اسلام آباد یا کراچی کی انکروچمنٹ نہیں کہ وفاقی حکومت اسے گرادے گی۔ حکمران جماعت  کی قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ۔سینیٹ میں آپ  ہیں ہی نہیں، ہم پی ٹی آئی کی حکومت گرانا نہیں چاہتے ہم صرف اپوزیشن میں ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا وفاقی حکومت کا پھٹا ڈھول ایک بار پھر سنائی دے رہا ہے۔ڈاکو آتے ہیں اور حق پر ڈاکا ڈالتے ہیں ۔آپ غروب ہم طلوع ہو رہے ہیں۔اگر پی ٹی آئی کی حکومت سمجھتی ہے کہ دوبارہ الیکشن ہوں گےاور مزیدسیٹیں ملیں گی تو یہ آپ کی غلطی ہوگی۔

سیکرٹری اطلاعات پییلز پارٹی نے کہا کہ  چیف جسٹس نے اچھی بات کی۔ان سے محبت کا تقاضا کرتے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔