چین ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو بچانے آگیا

چین ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو بچانے آگیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ چین پاکستان کو معاشی بحران کا شکار نہیں ہونے دینا چاہتا لہٰذا چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر دے گا تاہم امداد کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر دے گا، رقم زرمبادلہ ذخائر میں  اضافے  کا باعث بنے گی۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو معاشی بحران کا شکار نہیں ہونے دینا چاہتا۔ چین کی جانب سے اس مدد کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوا۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان مالی بحران پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کر رہا ہے، آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات دوبارہ جنوری کے آخر میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے ڈیڑھ ارب گرانٹ اور ڈیڑھ ارب قرضہ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ سی پیک کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی ملنے کابھی امکان ہے۔