اِن کاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار ریٹائرڈ ہوگئے

اِن کاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار ریٹائرڈ ہوگئے


کراچی ( 24 نیوز ) مبینہ پولیس مقابلوں کے حوالےسے شہرت رکھنےوالےکراچی پولیس کے ایس ایس پی راؤانوار اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعدریٹائرڈہوگئے۔

 ایس ایس پی راؤ انوار مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد متنازعہ پولیس افسر بن گئے تھے. نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم راؤ انوار نے قتل میں ملوث ہونے سے صاف انکار کر دیا تھا۔  اِن کاؤنٹر سپیشلسٹ کے نام سے مشہورراؤانوار 1982میں سندھ پولیس میں بطوراےایس آئی بھرتی ہوئےتھے اور 37سال سروس کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے,  پولیس ذرائع کے مطابق راؤ انوار کی مدت ملازمت 31 دسمبر 2018 کو پوری ہوگئی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer