نئی حکومت کا ایک اور اچھا اقدام، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کر دی

نئی حکومت کا ایک اور اچھا اقدام، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کر دی


اسلام آباد( 24نیوز ) حکومت کاصنعتوں کےلیے اچھااقدام، گروپ لیڈر اپٹما گوہراعجازکی کوششوں کےبعدصنعتوں کےلیے بجلی سستی کردی گئی۔حکومت کےاحسن اقدام کےبعد گوہراعجازکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا گیا۔

نئے سال کے آغازپرحکومت نےاپٹما کوتحفہ دیدیا۔  پنجاب کی ٹیکسٹائل سمیت دیگر ایکسپورٹس کی صنعتوں کے لئے بجلی سستی کردی گئی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز اور انکی ٹیم کی مسلسل کوششوں کےبعدآخر حکومت نےپنجاب کی ٹیکسٹائل اوردیگربرآمدی صنعتوں کے لئےیکساں قیمت پر بجلی فراہمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا.

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو بجلی ساڑھے سات سینٹ یعنی دس روپے پچاس پیسے فی کلو واٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی جس پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں۔انہوں نےکہاکہ پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو گیس اور بجلی کی دیگر صوبوں کی طرح یکساں قیمت پرفراہمی سے ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا جبکہ بند ملیں چلنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔