سندھ اسمبلی بھنگ پینا جائز قرار دے، بھنگی کی التجا

سندھ اسمبلی بھنگ پینا جائز قرار دے، بھنگی کی التجا


( 24 نیوز )بھنگ کے بہت فائدے ہیں اسےجائز قرار دیں، امان اللہ بھنگی وزیرایکسائز سندھ مکیش کمار کے پاس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امان اللہ نامی بھنگی حیران کن مسئلہ لیے وزیرایکسائز سندھ مکیش کمار کے پاس پہنچ گیا، بھنگی نے مکیش کمار سے درخواست کی کہسندھ اسمبلی بھنگ پینا جائز قرار دے، بھنگ ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب کی بھنگ کا معیار بہت اچھا ہوتا ہے، ایک من بھنگ لانے کی اجازت دی جائے۔ 50 سال سے بھنگ پی رہا ہوں، یہ قدرت کا شاہکار ہے۔واضح رہے امان اللہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer