بزرگ شہری نے وطن سے محبت کی مثال قائم کردی

بزرگ شہری نے وطن سے محبت کی مثال قائم کردی


اسلام آباد(24نیوز) 60سالہ برطانوی نژاد پاکستانی نے ملک سے محبت کی مثال قائم کر دی۔میر پور سے پیدل چلتے ہوئے 6 دن بعد سپریم کورٹ پہنچ گیا،ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو سات لاکھ 63 ہزار روپے دے دیئے۔

دیا میر بھاشا ڈیم مہمند ڈیم تعمیر کیلئے ملک و بیرون ممالک سے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ساٹھ سالہ برطانوی نژاد پاکستانی چوہدری اخلاق احمد نے ملک سے محبت کی مثال قائم کر دی۔چوہدری اخلاق ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے میر پور سے پیدل سپریم کورٹ جا پہنچا۔

چودھری اخلاق احمد 6 دن پیدل سفر کرکے سپریم کورٹ پہنچا اور چیف جسٹس سے ملاقات کی۔چوہدری اخلاق کا کہنا تھا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔چوہدری اخلاق نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈز کے لیے سات لاکھ کاچیک اور 63 ہزار کیش بطورعطیہ پیش کیا۔چیف جسٹس نے اخلاق احمد کے پیدل چل آنے اور ڈیمز فنڈز میں عطیہ دینے کے اقدام کو خوب سراہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔