پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا



( 24 نیوز ) پاک فوج نےباغ سیکٹرمیں بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا، کسی  ڈرون کو ایل او سی عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تازہ ترین بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نےباغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہانشاءاللہ کسی کواڈ کاپٹرکوسرحدپار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer