پاکستان ایک لڑائی سےنہیں سدھرے گا، مودی کی بڑھک

پاکستان ایک لڑائی سےنہیں سدھرے گا، مودی کی بڑھک


نئی دہلی ( 24 نیوز ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی   پھر آگ اگلنے لگےکا کہنا ہے کہ ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔

بی بی سی سے انٹرویو کے دوران نریندر مودی نے کہا کہ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک ’بڑا خطرہ‘ تھا لیکن وہ سیاسی خطرے کی فکر نہیں کرتے، انھیں صرف ان جوانوں کی جان کی فکر تھی جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔انٹرویو میں مودی نے کہا کہ میں نے بالکل واضح ہدایت دی تھی کہ کامیابی ہو یا ناکامی، کمانڈوز کو سورج نکلنے سے پہلے واپس آجانا چاہیے۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے تو انکار کرنا ضروری تھا لیکن ملک میں بھی کچھ لوگ وہی بات کر رہے تھے جو پاکستان کہہ رہا تھا اور یہ بات بہت افسوس ناک تھی۔یاد رہے انڈیا نے ستمبر 2016 میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی سرزمین میں داخل ہو کر وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جسے سرجیکل سٹرائیک کا نام دیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer