نیاسال ،نئی امنگیں ،نئے ولولے ،نئی امیدیں،2020کا پہلا سورج طلوع ہوگیا

نیاسال ،نئی امنگیں ،نئے ولولے ،نئی امیدیں،2020کا پہلا سورج طلوع ہوگیا


لاہور(24 نیوز) نیاسال ،نئی امنگیں ،نئے ولولے ،نئی امیدیں ،2020 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا۔

اللہ کرے 2020 کا یہ پہلا دن تمام کائنات کیلئے  خوشیاں لائے ،محبت لائے ،امن اور ترقی لائے ،24 نیوز کی نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔پاکستان میں نئے سال کا سورج طلوع ہوگیا۔پاکستانیوں نے نماز فجر کے وقت ملک کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں سال نو کا جشن منایا گیا،پاکستان میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور ،کراچی ،ملتان،کوئٹہ ،پشاور ،سرائے عالمگیر سمیت چھوٹے بڑے شہروں کی فضائیں رنگ و نور کی برسات سے نہا گئیں۔

امریکا کے نیویارک اسکوائر پر شاندار آتشبازی ،لاکھوں افراد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا ، نیوزی لینڈ ،سڈنی ،چین ،تھائی لینڈ ،ہانک گانگ،جاپان،متحدہ عرب امارات میں بھی آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا ۔ دبئی میں برج خلیفہ روشنیوں میں نہا گیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer