نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول،گیس،بجلی مہنگی

نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول،گیس،بجلی مہنگی


لاہور(24 نیوز)حکومت کے عوام کو مہنگائی کے تحفے،پٹرولیم مصنوعات اورایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ،پٹرول 2روپے 61پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 25پیسے اورلائٹ ڈیزل 2روپے 8پیسےفی لٹر مہنگا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا،کراچی والوں کیلئے 4روپے88پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی گئی۔پیٹرول اور بجلی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 277 روپے 79 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 23 روپے 55 پیسے مہنگی کردی گئی جس کے بعد قیمت 128 روپے 27 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 82 پیسے ہوگئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 277 روپے 79 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 1791 روپے 48 پیسے کا ہوگیا۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریلگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری  دی ہے۔اس اضافے کے ساتھ کے الیکٹر ک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،صارفین پرسالانہ 106ارب روپےکابوجھ پڑےگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer