اسلام آباد ایئر پورٹ پر حالات کشیدہ ہوگئے

اسلام آباد ایئر پورٹ پر حالات کشیدہ ہوگئے


اسلام آباد( 24نیوز )باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی دو پروازیں مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئیں، مسافروں نے ایف آئی اے کاؤنٹر پر دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی کے 218 دبئی سے اسلام آباد جبکہ پی کے 256 یو اے ای سے پشاور جارہی تھی،پی کے 256 کو خرابی موسم کی وجہ سے پشاور لینڈنگ سے روک دیا گیا طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی, دونوں پروازوں کا سامان وطن نہ لانے پر مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا گیا، مسافروں نے ایف آئی اے کاؤنٹر پر دھرنا دے دیا۔

مسافروں کے دھرنے کے باعث ایف آئی اے کاؤنٹر پر کام رک گیا، مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئر پورٹ پر حالات کشیدہ ہونے سے اے ایس ایف کو طلب کرلیا گئی،ڈپٹی ٹرمینل منیجر کی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہو۔