پی ایس ایل فائیو کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

پی ایس ایل فائیو کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع


لاہور(حافظ شہباز)پی ایس ایل فائیو کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا،پی سی بی کے باہرکاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردیا گیا،پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی کاؤنٹ ڈاون کلاک الٹی سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا، پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں50 دن رہ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی ایس ایل فائیو کےپانچواں ایڈیشن کوحتمی شکل آج دی جائے گی، ایس ایل فائیو  کے شیڈول کے اعلان کے بعدکاؤنٹ ڈاؤن کلاک الٹی سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا۔

حکام کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہو گا جبکہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی،لیگ کافائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں جبکہ ایونٹ میں لاہور میں 14، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 جبکہ ملتان میں 3 میچز کھیلے جائیں گے،پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن میںروزانہ کی بنیاد پر لیگ کے دو میچز کھیلےجائیں گے۔