کراچی والوں کو نئے سال کا پہلا تحفہ مل گیا

کراچی والوں کو نئے سال کا پہلا تحفہ مل گیا


کراچی(محمودریاض)شہرقائد میں رہنے والے باسیوں کونئےسال میں بجلی مزیدمہنگی ملے گی،کےالیکٹرک نےآئندہ ماہ سے بجلی فی یونٹ4اعشاریہ88پیسے مہنگی کردی۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کےٹیرف ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ جاری کردیا, بجلی 4روپے88پیسے فی یونٹ مزیدمہنگی کردی گئی,کےالیکٹرک صارفین کوسالانہ 106ارب کاجھٹکا لگے گا۔۔ٹیرف12روپے81 پیسے سے بڑھا کر17روپے69پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔

کراچی کےباسیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا،شہریوں کاکہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمرتوڑرکھی ہے،حکومت اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے۔

  نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی 2016سے مارچ2019کیلئے جاری کیاہے،فیصلے مطابق اضافی رقم صارفین سے مرحلہ وار وصول کی جائے گی.