بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بہانہ ٹھس ہوگیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بہانہ ٹھس ہوگیا


ڈھاکہ(24نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بہانہ ٹھس ہوگیا۔ بنگالی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچ رسل ڈومینگو نے دورہ پاکستان کیلئے حامی بھرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ اگربنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرتی ہے تووہ پاکستان جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا دورہ پاکستان کا فیصلہ بنگلہ دیش بورڈکو کرنا ہے ، اگرٹیم پاکستان جاتی توانہیں پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔بنگلہ دیش بورڈ نے غیرملکی اسٹاف کا بہانہ بناکرپاکستان میں ٹیسٹ سیریز سے انکارکیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔