پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر آج سے عملدرآمد شروع

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر آج سے عملدرآمد شروع


اسلام آباد(24نیوز) پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا،وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوگا ،پاکستان 313مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد کرے گا، پاکستان اور چین نے اپریل 2018میں ایف ٹی اے ٹو کے معاہدے پر دستخط کئے، ایف بی آر نے پاک چین کسٹمز اشیا کے پروٹوکول کا ایس آر او جاری کردیا۔

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوگا پاکستان 313مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد کریگا۔ پاکستان اور چین نے اپریل 2018میں ایف ٹی اے ٹو کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ایف بی آر نے پاک چین کسٹمز اشیاء کا پروٹوکول کا ایس آر او جاری کردیا پاکستان اور چین کے درمیان کسٹمز اشیاء پروٹوکول پر عمل درآمد ہوسکے گا۔

اے زیرو کیٹگری میں درج 3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی گئی۔ کیٹگری اے 7 میں شامل اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی دو سے سات سال میں ختم کی جائے گی۔ کیٹگری اے 15میں شامل اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی 4سے 15سال میں ختم کی جائے گی۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے کسٹمز اشیاء پروٹوکول عملدرآمد پر ایس آر او جاری کردیا گیا ہے۔ ایس آر او کے اجراء سے چین اور پاکستان آزاد تجارت کے معاہدے کے فیز ٹو کا آغازکردیا گیا ہے۔ ایس آر او کے ذریعے مختلف کیٹیگریز کے ٹیرف خاتمے کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔