وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی



اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی. 

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور رہا۔اس ہنگامی اجلاس میں  وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی ایکٹ جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ اپوزیشن کو کل آرمی ترمیمی ایکٹ دیا جائے گا۔ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومت کی جانب سے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی شامل ہے۔ کمیٹی اپوزیشن سے ترمیمی ایکٹ پر مذاکرات کرے گی۔حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔