وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست دائر

وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست دائر


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم کے تمام خصوصی معاونین کی تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،فرخ نواز بھٹی نے نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نوازاعوان، زلفی بخاری، شہزاد اکبر،معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی چیلنج کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ معید یوسف امریکا کے مختلف تھنک ٹینکس کے ساتھ کام کر چکے ہیں،ان کی تعیناتی ملکی مفادکے خلاف ثابت ہوسکتی ہے،معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیرمملکت کا درجہ خلاف قانون دیا گیا، کسی بھی معان خصوصی کی تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل92 کے تحت نہیں کی گئی۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب کو تمام فریقین کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی، درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین کو فریق بنایا گیا ۔