شیخ رشید احمد اور حریم شاہ کا رشتہ کیا ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا

شیخ رشید احمد اور حریم شاہ کا رشتہ کیا ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا


لاہور(ویب ڈیسک) شیخ رشید احمد اور حریم شاہ کا رشتہ کیا ہے؟ نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

چند روز قبل حریم شاہ کی جانب سے وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ لائیو کال کی ویڈیو نے تنازع کی شکل اختیار کرلی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان بات چیت ہورہی تھی اور حریم نے شیخ رشید پر انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔شیخ رشید نے تو اس معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم حریم شاہ نے اس معاملے پر یوٹرن لے لیا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرائی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی اینکر کے ساتھ بات کررہی ہیں۔

اینکر نے حریم شاہ کا ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں حریم شاہ وزیرریلوے سے کہہ رہی ہیں کہ آپ نے میرے ساتھ لڑائی کیوں کی؟ جس کے جواب میں شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس لیے لڑائی کی کیونکہ آپ ہر آدمی کے ساتھ ویڈیو لگارہی ہیں۔

حریم شاہ نے اس ویڈیو کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم نے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیو لگائی تھی اور شیخ صاحب کو اچھا نہیں لگاتھا شیخ رشید نے کہا تھا مجھے یہ بات نہیں پسند آپ کسی کے ساتھ ویڈیو بناؤ۔اینکر نے حریم شاہ سے پوچھا شیخ رشید کو اس بات سے کیا مسئلہ ہے کہ آپ کسی کے ساتھ نہ آئیں آپ کا ان سے کیا تعلق ہے۔ حریم شاہ نے کہا شیخ صاحب سے ہمارا فیملی تعلق ہے وہ میرے بہنوئی ہوئے وہ میرے جیجو ہوئے کیونکہ میری ایک دوست ان کے ساتھ نکاح میں تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer