2020 کا پہلا قتل۔۔

2020 کا پہلا قتل۔۔


گوجرانوالہ (زاہداقبال ) رواں سال2020 کے پہلے روز قتل کی واردات سامنے آگئی،  گوجرانوالہ کے علاقہ کچی فتومنڈ میں پرانی دشمنی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے مقتول کو صلح کے بہانے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول عرفان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی، مقتول چند روز قبل ہی قتل کے مقدمات میں ضمانت پر رہا ہو کر گھر آیا تھا۔

  گوجرانوالہ ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن کا کہناتھا کہ پہلے ہی اسی خاندان کے تین افراد کیبل کے تنازعے پر قتل ہو چکے ہیں ،مقدمہ درج کر کے جلد ملزمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔