ہاتھ پکڑنے پرپوپ فرانس نے خاتون کیساتھ کیا سلوک کیا؟

ہاتھ پکڑنے پرپوپ فرانس نے خاتون کیساتھ کیا سلوک کیا؟


پیرس( 24نیوز )ویٹی کن میں پوپ فرانس سے خاتون کی بدتمیزی کی،پوپ فرانسس کا ناراضگی کا اظہار ، خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا۔

تفصیلات کے مطابقں کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا, سال2020 کے آغاز کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں پوپ فرانس نے شرکت کی اور حاضرین سے مصافحہ کیا، اسی دوران جب وہعقیدت مندوں سےمصافحہ کررہے تھے تو خاتون نے پوپ کا ہاتھ پکڑ کرانہیں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی.

خاتون کی اس حرکت پرپوپ فرانسس نے ناراضگی کا اظہار اورخاتون کا ہاتھ جھٹک دیا,پوپ فرانسس سے خاتون کی بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔