حکومت نے ایک اور آئی جی کوعہدے سے ہٹادیا



پشاور(بابرترک)خیبرپختونخواپولیس کےآئی جی کوبھی تبدیل کردیاگیا،وفاقی حکومت نے ڈاکٹرنعیم کوہٹاکرثناءاللہ عباسی کوانسپکٹرجنرل خیبرپختونخواتعینات کردیا۔

وفاقی حکومت نےایک اوربیوروکریٹ کاتبادلہ کردیا، آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس کوتبدیل کردیاگیا،وفاقی حکومت نےثناءاللہ عباسی کی تعیناتی کاٹوٹیفکیشن جاری کردیا،گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سےڈاکٹرنعیم کوآئی جی خیبرپختونخواکےعہدےسےہٹانےکافیصلہ کیاگیاتھا۔

اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنئےآئی جی خیبرپختونخواکےلیے3 نام وزیرِ اعظم آفس کوبھجوائےتھےجن میں سینئرپولیس افسران محمدطاہر، ثناء اللہ عباسی اورمحمدسلیمان شامل تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوزیرِاعظم عمران خان کی منظوری کےبعدثناء اللہ عباسی کونیاآئی جی خیبرپختونخواتعینات کرنےکااعلامیہ جاری کردیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کےمطابق محمدنعیم کو او ایس ڈی تعینات کیاگیاہے،اس سےقبل ثناءاللہ عباسی آئی جی گلگت بلتستان کےعہدےپرفائزتھے۔