بیرون ممالک جانےوالےہوشیارہوجائیں، اہم خبرآگئی

بیرون ممالک جانےوالےہوشیارہوجائیں، اہم خبرآگئی


اسلام آباد(وقاص عظیم)حکومت نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پرعملدرآمدکیلیےٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اےٹی ایف کی شرائط پرعملدرآمدکیلئےحکومت نےٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا،دس ہزار ڈالرز تک کیش بیرون ملک لےجانے کی اجازت ہوگی،10ہزارسے20ہزارڈالرزبیرون ملک لےجانےپرکرنسی ضبط اورجرمانہ ہوگا،20ہزارسے50ہزارڈالرزبیرون ملک لے جانےپر2سال تک قیدکی سزااورتین گناجرمانہ عائدہوگا۔

50ہزارسے1لاکھ ڈالرزبیرون ملک لےجانےپرسات سال تک قیدکی سزاہوگی،ایک لاکھ ڈالرزکیش لےجانےپرچارگناجرمانہ عائد کیاجائےگا،آرڈیننس کےتحت15تولہ سےزائدسوناباہرلےجانےپرپابندی ہوگی،آرڈیننس کےتحت سیلزٹیکس قانون میں بھی ترامیم کی گئی ہیں،ٹی آرون تاجروں کیلئےبجلی بل کی حدبڑھاکر12لاکھ روپےکردی گئی ہے۔

تاجروں کودس کروڑروپےتک پرودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایاجائےگا،ٹرن اوورپرٹیکس ڈیڑھ فیصدسےکم کرکےاعشاریہ پانچ فیصدکردیاگیاہے،لیکن تاجراب غیررجسٹرڈلوگوں کواشیاء فروخت نہیں کرسکیں گے،پلانٹ اورمشینری پرسیلز ٹیکس ختم کردیاگیاہے،پرچون قیمت فروخت نہ لکھی ہوئی اشیاءکو ضبط کیاجاسکےگا۔

آرڈیننس کے مطابق سیکارااکاؤنٹس پردس فیصدٹیکس لگایاگیاہے،ایف بی آرحکام کاکہناہےکہ پاکستان نےایف اےٹی ایف کویکم جنوری کورپورٹ پیش کرناتھی،ایف اے ٹی ایف نےسزائیں سخت کرنےکی تجویزدی ہےجس کیلیےآرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔