سونے کےتاجرکے گھرڈکیتی

سونے کےتاجرکے گھرڈکیتی


کراچی میں سونے کے تاجر کے گھر ڈکیتی کرنے والے 4 ملزم پولیس نے گرفتار کرلئے، 2 ملزموں کی تلاش تاحال جاری ہے، واردات میں سوسائٹی کا جمعدار بھی ملوث نکلا۔
کراچی کے علاقہ گارڈن میں 28 اور 29 جون کی درمیانی شب سونے کے تاجر کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا۔  مقدمہ میں نامزد چھہ نامعلوم ملزمان میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، زیورات، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ایس ایس پی سٹی سمیع الل سومرو کے مطابق واردات میں علاقے کا جمعدار بھی ملوث تھا۔ ملزمان کے 2 مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کی چھترول کردی

تھانہ گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سٹی سمیع الل سومرو نے مزید بتایا کہ ملزمان نے سوسائٹی کے جمعدار کو ساتھ ملایا اور کچرا مانگنے کے بہانے گھر کے اندر داخل ہوئے۔ایس ایس پی سٹی سمیع الل سومرو کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے بھی کئی کیسسز میں گرفتار ہوچکے ہیں، شہری گھروں میں کام کرنے والوں، جمعدار اور ان جیسے دیگر افراد سے محتاط رہیں۔ دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بلدیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔