ہنزہ: اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسیکیو کرلیا گیا ، ایک ہلاک


ہنزہ (24نیوز) ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے سے آسٹریلین کوہ پیما ہلاک ہوگیا۔ حادثہ میں دوبرطانوی کوہ پیمازخمی ہوئے جنھیں ریسیکو کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اُلتر پیک پر5900 میٹر کی بلندی پر گزشتہ روز برفانی تودہ کی زد میں آکرغیرملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد پاک فوج کی ٹیم کو غیر ملکی کوہ پیماؤں کی امداد کیلئے بھیجا گیا، امدادی ٹیم نے  2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرتے ہوئے انہیں گلگت منتقل کردیا۔ جبکہ ایک کوہ پیما برفانی تودہ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔