اسلام آباد : لیک ویو جھیل میں پانی کا بحران

اسلام آباد : لیک ویو جھیل میں پانی کا بحران


اسلام آباد (24نیوز) پانی کے بحران نے لیک ویو جھیل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیے ، لیک ویو جھیل کے بڑے حصے میں پانی ختم ہو گیا ہے اور صرف خشکی ہی خشکی ہے.

خدایا یہ کیسا امتحان ہے چار سو پانی کی جگہ بس خشکی کا راج ہے، اسلام آباد میں لیک ویو راول جھیل شہر حسن کے خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے ، خوبصورتی کی شاہکار جھیل جو کبھی پانی سے مالا مال ہوتی تھی اب یہاں خشکی کا دور دورہ ہے، سیاح اس مقام پر جہاں اٹھکھیلیاں کرتے پانی کی لہروں پر کشتی کی سیر کا لطف اٹھاتے تھے آج خالی جھیل پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

پانی نہ ہونے کے باعث راول جھیل میں کئی مقامات پر تا حد نگاہ سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے، جبکہ بنجر ہوتی زمین ابر کرم کی منتظر نظر آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے لیے جہاں دعاوَں کی ضرورت ہے وہیں پانی بچانے کے لیے بہتر اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔