سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی


ہرارے( 24نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے ابتدائی میچ میں پاکستان نے زمبابوے74 رنز سے  کو ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ اوپننگ بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 13 رنز کی شراکت قائم کی تھی کہ محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز طلعت حسین بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 10 رنز بنا کر چیبھایا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چلتے بنے۔

کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے تیسری وکٹ پر 34 رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 78 تک پہنچا تھا کہ کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فخر زمان نے نمایاں بیٹنگ کرتے ہوئے  نصف سینچری کی اور 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اور آصف علی نے پانچویں وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ اوورز کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 182 تک پہنچایا، شعیب ملک 24 گیندوں پر 37 اور آصف علی 4 چھکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

جواب میں پاکستانی باؤلروں نے زمبابوے کے کسی کھلاڑی کو پچ پر نہ ٹکنے دیا اور  108 کے مجموعی اسکور پر  زمبابوے کی پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز، محمد حفیظ، عثمان شنواری اور حسن علی نے دو ، دو  جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔