الیکشن 2018: ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔ بیلٹ پیپرز راونڈ فگر کی تعداد میں چھاپے جائیں گے، واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہونگے۔

24 نیوز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں پرنٹنگ پریسز آج سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کا آغاز کریں گے۔ بیلٹ پیپرز راونڈ فگر کی تعداد میں چھاپے جائیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: مریم نواز آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارکڈ بیلٹ پیپرز ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز ہونگے۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ پریسوں میں بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

21 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد خرچہ آئے گا۔ الیکشن کمیشن حکام نے بیلٹ پیپرز کے چھپنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے پرنٹنگ پریسز کا دورہ بھی کیا۔