چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجہانگیرترین کو منالیا


24 نیوز : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جہانگیر خان ترین سے ٹیلیفونک رابطہ، خان نے جہانگیرترین کے تحفظات دورکر دیئے۔ جہانگیرترین کی چوبیس گھنٹوں میں پاکستان روانگی متوقع ہے۔ جہانگیرترین نے لندن میں اپنی آنتوں کامیڈیکل چیک اپ کرایا۔

  24 نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیرخان ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں عمران خان نے جہانگیر ترین کی ناراضگی اور تحفظات دور کر دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کوجلد پاکستان آنےکی ہدایت کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن 2018: ملکی تاریخ کے مہنگے ترین بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

علاوہ ازیں جہانگیر ترین کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان روانگی متوقع ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ترین فیملی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین نے لندن قیام کے دوران اپنی آنتوں کامیڈیکل چیک اپ کروایا۔

یہ ویڈیوبھی دیکھیں: