آصف زرداری نے ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹڑی پر ڈالا: مولابخش چانڈیو


 24 نیوز: پیپلز پارٹی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے بلاول بھٹو کو پہلی انتخابی مہم کی قیادت پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پی پی پی کا قائم رہنا کسی معجزے سے کم نہیں۔

 پیپلز پارٹی ترجمان مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو کو پہلی انتخابی مہم کی قیادت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی مشکلات اور ضیا آمریت کے باوجود پی پی پی کا قائم رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجہانگیرترین کو منالیا

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے صدر بن کر ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹڑی پر ڈالا، اور آج ایک بار پھر بلاول بھٹو کی شکل میں پی پی پی نے ملک کو حقیقی عوامی قیادت دے دی ہے۔ انہو ں نے اپنے پارٹی چیئرمین کے لیے جس جذبے کا اظہار کیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: 

مولابخش چانڈیو  کا کہنا تھا کہ جیالوں، بھٹو خاندان کے چاہنے والو اور چیئرمن کے دانشمند والد آصف علی زرداری کو یہ دن مبارک ہو۔  پیپلز پارٹی قائم ہے اور عوام کے حقوق کیلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد کرتی رہے گی۔ تمام تر ظلم و جبر اور مشکلات کے باوجود پی پی پی نہ صرف قائم رہی بلکہ حکومتیں بنائیں۔

پڑھنا مت بھولئے: فنکشنل لیگ ضلع سکھر میں اختلافات کا شکار ہوگئی

انکا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو روشن خیال، ترقی پسند لیڈر ہیں، وفاق کی علامت ہیں۔ بلاول بھٹو کا مقابلہ ذاتی مفادات اور اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں کے ساتھ ہے۔ نواز عمران مخصوص علاقائی سوچ کے مالک ہیں، وفاق کیا ہوتا ہے انہیں پتا تک نہیں ہے۔