بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پہلی انتخابی مہم کا آغاز کردیا


کراچی (24 نیوز) پیپلزپارٹی نے الیکشن مہم کاآغاز کردیا، الیکشن مہم کا آغاز چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے لیاری سے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی پہلی الیکشن مہم کے آغاز پر کراچی کے علاقے لیاری پہنچے اور الیکشن مہم کا بھرپورآغاز کیا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور لوگوں کے والہانہ نعروں کا گرم جوشی سے جواب دیا۔ لیاری کے عوام نے بلاول کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، نعرے لگائے اور سیلفیاں بھی لیں۔

انتخابی مہم کے آغاز پر بلاول پہنچے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر، حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے ملک کو حقیقی جمہوریت کی پٹڑی پر ڈالا: مولابخش چانڈیو

بلاول بھٹو زرداری لیاری کے دوران بزرگ سید محمد شاھ سبزواری کے مزار پر بھی حاضر ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس مزار پر ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی کئی بار حاضری کا شرف حاصل کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے گذشتہ ہفتے گڈانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کے گھر پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ چئیرمین پی پی پی نے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے میں ریلی کی شکل میں کراچی سے صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کو روانہ ہوں گے جہاں وہ شہر شہر، گاوں گاوں پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے: عمران خان

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے کراچی سے حیدرآباد کے دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کل11 بجے بلاول ہاؤس سے روانہ ہوں گے۔ انکا پہلا استقبال کراچی اور ٹھٹھہ کے سنگم پر ہوگا۔ دوسرا استقبال ٹھٹھہ شہر میں ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا تیسرا استقبال کراچی کے سجاول میں ہوگا۔ اس کے چئیرمین پیپلز پارٹی گولاڑچی شھر جائیں گے۔ اس کے بعد بدین میں خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو کا چھٹا استقبال اور خطاب تلہار اور پھر خطاب ٹنڈومحمد خان میں ہوگا۔ آٹھواں اور آخری استقبال اور خطاب فتع چوک حیدر آباد میں ہوگا ۔ بلاول بھٹو پہلے دن کے دورے کے بعد حیدر آباد میں رات کو قیام کرینگے۔