فری اینڈ فیئرالیکشن کی امید ختم ہوتی جارہی ہے: نواز شریف

 فری اینڈ فیئرالیکشن کی امید ختم ہوتی جارہی ہے: نواز شریف


 24 نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کی امیدختم ہوتی جا رہی، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا جارہا ہے۔ راجن پور میں شیر کےنشان کو جیپ سے تبدیل کردیا گیا۔ کون لوگ ہیں جو جیپ کا نشان دے رہےہیں؟

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ فری اینڈ فیئرالیکشن کی امید ختم ہوتی جارہی ہے۔ ہمارے امیدواروں کوشیر کے نشان سے الیکشن لڑنے پر ڈرایا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجلس علماء اسلام کا الیکشن میں چوہدری نثار کی مکمل حمایت کا اعلان

نواز شریف کا کہنا تھا کہ راجن پورمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نشان کو شیر سے جیپ میں تبدیل کردیا گیا۔ کون لوگ ہیں جو جیپ کا نشان دے رہے ہیں، عوام کو ان کی نشاندہی کرنا ہوگی۔  

پڑھنا مت بھولئے:  بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے: عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی مثال ثاقب نثار نے رکھی ہے۔ جسے دوسرے ادارے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ سینٹ کے الیکشن والا کھیل ابھی تک کھیلا جارہا ہے۔ قوم کسی صورت الیکشن مین دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے کبھی چوہدری نثار کی باتوں کا جواب نہیں دیا۔