عمران خان حکومت کیلئے اللہ کو بھول چکے ہیں: مفتی سعید  


24 نیوز : عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید کی بھی ان پرتنقید، مفتی سعید نے لے لیا کپتان کوآڑے ہاتھوں، عمران جو کچھ کر رہےہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، عمران خان غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔

24 نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔ ان کا کہنا ہےعمران خان آج جو کچھ کررہے ہیں۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، یہ غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔ وہ حکومت کیلئے اللہ کوبھول چکے ہیں۔