کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی: چیف جسٹس

کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی: چیف جسٹس


اسلام آباد (24نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک مقدمہ میں ریمارکس دیے ہیں کہ کرپشن کی رقم مر کر بھی ادا کرنا ہوگی۔

سپریم کورٹ نے مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ مسمات ریاض بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے کرپشن کی تین کروڑ رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے،چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ  کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہو گی,جرمانہ کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے، پچاس سال پہلے ڈھائی کروڑ کا پلاٹ لیا گیا,اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب سے زیادہ ہوگی, 2003 میں کیا گیا 3 کروڑ جرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ جمیل اختر کیانی 1959 بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی پولیس ریٹائرڈ ہوئے,مسمات ریاض بی بی نے کہا کہ  جرمانہ کی تین کروڑ رقم ادا نہیں کر سکتے , وکیل مجرمان نے کہا  کہ نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکاونٹ بھی ضبط کر لیے تھے, جرمانہ کم نہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس  نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ کرپشن کا ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں, ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کئے، ایشو یہ ہے نو کروڑ کے اثاثے کب اور کیسے بنے۔

جمیل اختر کیانی پر کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے جمیل اختر اور اسکی اہلیہ کو دس اور پانچ سال سزا کیساتھ 30 ملین جرمانہ کیا تھا ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer