اسلام آباد کے ہسپتال بجلی سے محروم

اسلام آباد کے ہسپتال بجلی سے محروم


اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک طرف مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے تو دوسری جانب بجلی کی بندش اور جنریٹرز کی کمی نے مریضوں کو پریشان کر دیا۔

اسلام آباد کی سرکاری ہسپتال میں جنریٹرز جلنے کی وجہ سے لائیٹ کی بندش نے مریضوں کا جینا دوبھر کردیا پولی  کلینک ہسپتال میں صبح سے بجلی کی خرابی کی وجہ سے تمام شعبہ جات اندھیرے میں ڈوب گئے،دور دراز علاقوں اور اسلام آباد کے شہری مریضون کا کہنا تھا کہ لائیٹ نا ہونے کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنہ ہے ڈاکٹرز بھی نہیں دیکھ رہے۔

ایک طرف وزیر اعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے تو دوسری جانب ہسپتالوں کے نا ختم ہونے والے مسائل مریضوں کا حال پہلی حکومتوں سے بھی بدتر ہونے لگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer