سندھ بازی لے گیا ، نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل


کراچی(24نیوز) سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کوسندھ کا نگران وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، مراد علی شاہ اور خواجہ اظہار الحسن نے دستخط کردیئے، نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے گورنرسندھ حلف لیں گے.

نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا گیا لیکن تاحال یہ نہیں معلوم کے دن کے کس پہر میں ان سے حلف برداری  لی جائے گی کیونکہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر اسلام آباد میں موجود   ہیں جو کہایوان صدر میں نگران وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر) ناصرالملک آج وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی کراچی واپسی کے بعد حلف برداری تقریب کا شیڈول طے کیا جائے گا ، سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے الوداعی ملاقات کریں گے ۔ الوداعی ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوگی ۔ الوداعی ملاقات میں مراد علی شاھ اپنا منصب فضل الرحمان کے سپرد کرنے سے متعلق آگاہی دیں گے ۔مراد علی شاھ کی ملاقات کے بعد نامزد وزیر اعلی کی حلف برداری تقریب ہوگی۔

یاد رہے کہ فضل الرحمان 2007 سے 2010 تک سندھ میں بطور چیف سیکرٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سندھ میں تو نگران وزیر اعظم کا فیصلہ ہوچکا ہے لیکن پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں تاحال یہ مسئلہ زیر بحث ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔