نواز شریف کو سزا نہیں ہوگی:ڈاکٹر عاصم حسین

نواز شریف کو سزا نہیں ہوگی:ڈاکٹر عاصم حسین


کراچی( 24نیوز ) ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم کی ملک سے باہر جانے کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا، میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے نواز شریف کے سزا سے بچ جانے کا اشارہ دے دیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت نیب کورٹ کراچی میں ہوئی، ایس ایس جی سی کے ملازم شاہد مسعود گواہی کے لیے پیش نہ ہوسکے عدالت نے آئندہ سماعت پران کی حاضری یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین نے ملک سے باہر جانے کے لیے ایک بار پھر درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم کردی
اس موقع میڈیاسے غیررسمی گفتگومیں ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ عام انتخابات شاید ایک آدھا مہینہ ملتوی ہو جائیں لیکن وقت پرضرور ہوں گے،، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو کچھ نہیں ہوگا،، مسلم لیگ ن والوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، سیاست میں کوئی چیز حرف آخرنہیں کسی سے بھی اتحاد ہو سکتا ہے،،سندھ اورپنجاب میں نیب کارروائی متعلق سوال پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ تاریخ اٹھاکردیکھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گاکہ زیادہ کارروائیاں کہاں ہورہی ہیں۔