رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ کے دیوانے نکلے

رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ کے دیوانے نکلے


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے متعلق چپ توڑتے ہوئے کہا کہ وہ عالیہ کے دیوانے ہیں۔

اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان ایک رومانوی جوڑا کی افواہیں کافی پھیل چکی ہیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جوکہ ان کے چاہنے والوں کو اس شک میں ڈالتے ہیں کہ ان دونوں کے مابین دوستی کا رشتہ کافی گہرا ہے۔  ابھی حال میں ہی اس رومانوی جوڑے کو سونم کپور کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار ارجن رامپال کی اہلیہ سےعلیحدگی

ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ساری حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں۔ انھوں نے عالیہ کو مثالی لڑکی قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں وہ اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہے ہیں کیونکہ چند سال قبل بھی وہ ان چیزوں کی وجہ سے بہت دکھی ہوچکے ہیں۔

جبکہ اس انٹرویو کے بعد بالی وڈ ستاروں کے  مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ سے ایک بار انٹرویومیں انبیر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے خاموشی کی تھی جبکہ رنبیرنے بھی کہا تھا کہ ابھی اس معاملہ بات نہیں کرنا چاہتے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔