لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


لیڈز(24نیوز) لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیتا، ان کا  کہنا تھا کہ لیڈز وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نظر آ رہی ہے اور اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی طرف سے عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، وہ بابر اعظم کی جگہ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، بابراعظم زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس زخمی ہوکر میچ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ سیم کیورن کو ٹیسٹ کیپ ملی۔اس کے علاوہ سٹون مین اورمارک وڈ کوٹیم سے آؤٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح  رہے کہ آخری مرتبہ قومی ٹیم نے وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔قومی ٹیم پر امید ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر کامیابی اپنے نام کریں گے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔