پاکستان کے نامور کامیڈین کے گرفتاری وارنٹ جاری

پاکستان کے نامور کامیڈین کے گرفتاری وارنٹ جاری


لاہور(24نیوز) عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر اسٹیج آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری، فیملی سول جج صنم عزیزبھٹی نے بیلف کو 27 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

24نیوز  ذرائع کے مطابق فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مروا کی والدہ اور طارق ٹیدی کی سابق بیوی عاصمہ ریاض نے بچیوں کا خرچا نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو اپنی دونوں بچیوں کو خرچہ 1600 روپے ماہانہ ادا کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس نےخرچہ نہیں دیا جو اب تک 2 لاکھ روپے بن چکا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شوہر کو شادیاں کرنے کا مرض لاحق،بیماری دور کرنے کیلئے بیویاں عدالت پہنچ گئیں 

  عدالت سے استدعا ہے کہ خرچہ دلوایا جائے۔ عدالت نے طارق ٹیڈی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوا اس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔