لودھراں: نوجوان لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد

لودھراں: نوجوان لڑکی کی جلی ہوئی لاش برآمد


لودھراں (24نیوز) جلہ آرائیں میں 363ڈبلیو بی میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی،  لاش نوجوان لڑکی کی ہے۔

لودھراں میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کی جلہ ہوئی لاش ملی ہے۔نامعلوم جلی ہوئی لاش کو اہل علاقہ نے دیکھ کر جلہ آرائیں پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کے گلے سے چین اورقریب سے دوپٹہ چوڑیاں اور سر کے بال ملے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق  لاش مکمل طور پرجل چکی ہے شناخت مشکل ہے۔فرانزک لیب کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔