ن لیگ حکومت جاتے جاتے ملکی خزانہ کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا گئی

ن لیگ حکومت جاتے جاتے ملکی خزانہ کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا گئی


لاہور(24نیوز)  حکومت کی مدت کے ساتھ ہی شہباز شریف لیپ ٹاپ سکیم کی مدت بھی ختم،18 ہزار 634 لیپ ٹاپ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کی غفلت سے کوڑے کی ردی ہو گئے۔

تفصیلات کے  مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اپنے 5 سالہ حکومتی مدت میں دو بار لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کیا گیا لیکن ایک پراجیکٹ ہی مکمل کیا جاسکا جس میں دوہزار سولہ سترہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے منصوبے کو فائنل کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے دوہزار سولہ سترہ میں 5 ارب روپے ملایت کے 1 لاکھ 15 ہزار کور آئی تھری لیپ ٹاپ خیردے گئے تھے ۔ جس میں 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ طلبا و بالبات میں تقسیم نہ کیے گئے جس کے باعث خریدے گئے لیپ ٹاپ پڑے پڑے خراب اور ان کی وارنٹی ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روزمرہ کی اشیاءعوام کی پہنچ سے دور،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی

  محکمہ ہائرایجوکیشن حکام کی غفلت سے کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپ کوڑے کی ردی ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو خط بھی لکھا کہ انہیں وقت اور فنڈز دیئے جائیں تاکہ وہ پنجاب میں طلبا و طالبات میں 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ تقسیم کرسکیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے آخری لمحات میں بھی لیپ ٹاپ کی تقسیم اور تقریبات کے لیے وقت نہ دے سکے۔

پڑھنا نہ بھولیں:مرکزی بینک کے پاس دو ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ رہ گیا

  واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کی غفلت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ اور 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ کی تقسیم میں کوئی اقدام بہ اٹھایا جا سکا۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے مدت ختم ہونے والے لیپ ٹاپ کی سکیم پر تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے فنڈز دینے سے بھی انکار کردیاہے اور کہا کہ محکمہ ہائرایجوکشین کے حکام کی اس غفلت پر متعلقہ حکام کی محکمانہ کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito